18 اپریل 2012 - 19:30

کراچي… چيف جسٹس سندھ ہائي کورٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں ميں 16 افراد کي ہلاکت اور متعدد کے ذخمي ہونے کے واقعات کا نوٹس لے ليا.

ابنا: دوسري جانب وزيرداخلہ سندھ منظوروسان نے آج رات بارہ بجے سے ڈبل سواري پر سے پابندي اٹھانے کا اعلان کرديا.

گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں ميں بدامني اورتارگٹ کلنگ کے نتيجے ميں 16 افراداپني جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے جس کا چيف جسٹس سندھ ہائي کورٹ نے نوٹس ليتے ہوئے ڈي جي رينجرز اور آئي جي سندھ سے اب تک دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات اور ملزمان کي گرفتاري کيلئے کي گئي کوششوں کي رپورٹ آج طلب کرلي.

دوسري جانب وزير داخلہ سندھ منظور وسان نے آج رات 12 بجے سے ڈبل سواري پر پابندي ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل سواري پر سے پابندي اٹھانے کا فيصلہ شہريوں کو سہولت دينے کيلئے کيا گيا ہے.  .......

/169